
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب اور وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور ان کے وفد جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ان کے اعزاز میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا.
تقریب میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئرحکام بھی موجود تھے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ پاکستان پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پر تپاک استقبال اور پر تکلف ضیافت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اظہار تشکر کیا۔
The post شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کے اعزاز میں افطار ڈنر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2HAqcOX
via IFTTT
No comments:
Post a Comment