فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, May 23, 2019

وزیر اعظم عمران خان کی الیکشن میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک باد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر کے ذریعے پڑوسی ملک بھارت کے نریندر مودی کو الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی کے لیے الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد کا پیغام جاری کر دیا۔

وزیر اعظم نے لکھا نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نریندر مودی کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ نریندر مودی نے الیکشن 2019 میں دوسری مرتبہ ریکارڈ مینڈیٹ کے ساتھ فتح حاصل کر لی ہے، نریندر مودی کے اتحاد این ڈی اے کو 345 نشستوں کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں حکومت بنانے کے لیے 272 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے، دوسری طرف کانگریسی اتحاد یو پی اے کو 99 نشستیں ملی ہیں۔

نریندر مودی بھارت میں پہلے غیر کانگریسی وزیر اعظم ہیں جو پانچ سالہ دور کے بعد ایک بار پھر برسر اقتدار آ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے بھی مودی کو ان کی متاثر کن کام یابی پر مبارک باد دی ہے۔

The post وزیر اعظم عمران خان کی الیکشن میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک باد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2JzHEFf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment