
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو راولپنڈی کادورہ کیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج ڈپو کے مختلف حصوں کادورہ کیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خصوصی آلات، جنگی سامان کا جائز ہ لیا.
اس موقع پر سپہ سالار نے نے سی او ڈی سے قومی خزانے کی بڑی بچت کےاقدامات کو سراہا. چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے.
یاد رہے کہ 3 مئی 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی، جس میں شرکا نے خطے میں امن کو تقویت دینے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا گیا.
کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
کانفرنس کے شرکا کو آپریشن رد الفساد میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے ملک میں دیرپا امن کے لیے تمام اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
The post آرمی چیف کا سینٹرل آرڈیننس ڈپو راولپنڈی کا دورہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2LsAcxG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment