فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, May 24, 2019

پاکستان بار کونسل کا پی ٹی ایم ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد : پاکستان بار کونسل نے ملک مخالف پی ٹی ایم ارکان کی غیرآئینی سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے بعض پی ٹی ایم ارکان محسن داوڑ، علی وزیر، گلالئی اسماعیل و دیگر کی ریاست مخالف غیر آئینی سرگرمیوں کی مذمت کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین سید امجد شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کے کچھ ممبران اداروں کیخلاف نفرت پھیلارہے ہیں، علیحدگی کی باتیں غداری کےمترادف ہیں۔

ایسےعوامل کیخلاف حکومت سخت کارروائی کرے، انہوں نے کہا کہ کچھ پی ٹی ایم ارکان علیحدگی کیلئےکھلے عام مہم پر لگے ہیں، کسی شخص یا گروپ کا مطالبہ آئینی ہے تو پورا ہونا چاہیے، حکومت نے کسی سطح پر بھی پی ٹی ایم کے جائز مطالبات کو نظر انداز نہیں کیا۔

محسن داوڑ، علی وزیر ودیگرکی گفتگو سےایجنڈا واضح ہوناشروع ہو گیا ہے، پی ٹی ایم ارکان نے افغانستان کی بولی کھل کر بولنا شروع کر دی ہے، حکومت پی ٹی ایم کے ایسے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔

The post پاکستان بار کونسل کا پی ٹی ایم ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VKVGFD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment