فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, May 8, 2019

وزیر اعظم کو سینیٹ میں آنے کے لیے پابند کیا جائے: شیری رحمان کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سینیٹ اجلاس میں آنے کے لیے پابند کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو کیسے چلایا جا رہا ہے، وزیر اعظم اور وزرا ایوان میں نہیں آتے۔

شیری رحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں بھی مشکل سے آتے ہیں، سینیٹ میں تو آتے ہی نہیں، وزیر اعظم کو سینیٹ میں آنے کا پابند کیا جائے۔

انھوں نے کہ پاکستان کا مستقبل نیلام ہوتا نظر آ رہا ہے، تبدیلی سرکار کہتی ہے فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا، سب ٹھیک ہے کہتے کہتے کابینہ میں تبدیلی کر دی گئی، وزیر اعظم ایوان میں آکر بریفنگ دیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  داتا دربار کے باہردھماکہ، 10 افراد شہید، 25 زخمی

قبل ازیں، شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں قومی سلامتی کی پالیسی کے حوالے سے کہا کہ نیشنل سیکورٹی کی کمیٹی 9 ماہ بعد بنی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے، وزیر اعظم کا ایک بیان نہیں آیا، وہ سینیٹ میں کیوں نہیں آ رہے، 9 ماہ ہو گئے نیشنل سیکورٹی کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔

خیال رہے کہ آج لاہور میں داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 پولیس اہل کاروں سمیت 10 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔

The post وزیر اعظم کو سینیٹ میں آنے کے لیے پابند کیا جائے: شیری رحمان کا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VqsXL1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment