فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, May 8, 2019

پہلا ون ڈے: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، بارش کی وجہ سے میچ 47 اوور تک محدود کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوول گراؤنڈ انگلینڈ میں آج سے پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے، گراؤنڈ انتظامیہ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے پریشان ہے اور بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار بھی ہوا۔

محمد حفیظ بدستور مکمل فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں، محمد حفیظ اور شعیب ملک پہلے ون ڈے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی، اب دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

اب تک ہونے والے باہمی ون ڈے مقابلوں میں میزبان کا پلڑا بھاری رہا، پاکستان ٹیم 82 میچز میں 31 فتوحات حاصل کر پائی، جب کہ انگلینڈ کو 49 میں فتح نصیب ہوئی۔

انگلش سرزمین پر دونوں ٹیمیں 42 بار مد مقابل ہوئیں، گرین شرٹس 15 میں کام یاب ہوئے، 26 میں میزبان ٹیم نے برتری ثابت کی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

The post پہلا ون ڈے: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/301T6yF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment