فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, May 7, 2019

مجھے کیوں کاٹا؟ سانپ کو انتقاماًچپانے والا بزرگ شہری جاں بحق

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات کے ضلع ماہی ساگر میں واقع گاؤں کے 70 سالہ بزرگ کسان نے سانپ کو انتقاماً چپا ڈالا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع ماہی ساگر میں واقع گاؤں انجان واہ کے کھیتوں میں ایک کسان فصلوں میں کام کررہا تھا کہ اسی دوران اُسے کسی سانپ نے کاٹ لیا۔ بزرگ کسان پروات گالہ نے تکلیف کے باعث شدید غصے کی حالت میں سانپ کو پلکتے جھپکتے پکڑا اور اُس کو چبا ڈالا، یہ واقعہ چار مئی کو پیش آیا۔

کسان کے ساتھ کام کرنے والے اُن کے ساتھی نے پروات کے اہل خانہ کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کی بہو کا کہنا تھا کہ جس شخص نے اپنی آنکھوں سے سارا واقعہ دیکھا اُس نے تمام واقعہ بیان کیا جو پلک جھپکتے ہی پیش آیا اس لیے سسر کو کوئی روک نہ سکا۔

مزید پڑھیں: بھارتی شخص نے زندہ سانپ کا سر چبا ڈالا

’’میرے سسر فصلوں کی کٹائی کا کام کررہے تھے کہ اسی دوران ایک سانپ نے اُن کی ٹانگ پر کاٹ لیا، انہوں نے غصے کی حالت میں سانپ کو پکڑا اور انتقاماً اُس کو چبا لیا جس کی وجہ سے سانپ تو جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا، کھیتوں میں کام کرنے والے دیگر افراد نے اُسے نذر آتش کیا‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم پروات گالہ کو  سانپ کی باقیات کے ساتھ لے کر اسپتال پہنچے مگر اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی، ڈاکٹر نے انہیں داخل کرنے سے منع کیا جس کے بعد ہم مزید دو اسپتالوں میں گئے، یوں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر وہ جاں بحق ہوگئے‘‘۔

ڈاکٹرز کے مطابق سانپ کے کاٹنے اور اُس کو چبانے کی وجہ سے 70 سالہ کسان کے جسم میں زہر پھیل چکا تھا جو اُس کی موت کا سبب بنا، اگر بروقت طبی امداد فراہم کردی جاتیں یا ایک گھنٹے کے اندر مریض کو اسپتال پہنچا دیا جاتا تو بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے۔

The post مجھے کیوں کاٹا؟ سانپ کو انتقاماًچپانے والا بزرگ شہری جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2WyaKru
via IFTTT

No comments:

Post a Comment