فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, May 23, 2019

افطار میں مزیدار پنیر سموسے تیار کریں

آج افطار میں مزیدار پنیر سموسے تیار کریں جس کی آسان ترکیب آپ کو بتائی جارہی ہے۔

اجزا

کاٹیج چیز: 1 پیالی

ہرا مصالحہ: نصف کپ

پیاز چوکور کٹی ہوئی: 1 عدد

بادام اور بھنے کاجو: مٹھی بھر

کالی مرچ موٹی کٹی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

سموسہ پٹی: 20 عدد

تیل: تلنے کے لیے

ترکیب

سب سے پہلے بادام، کاجو اور کالی مرچ پیس کر پنیر میں ملا دیں اور ہرا مصالحہ اور پیاز بھی ملا دیں۔

سموسہ پٹی پر تھوڑا مصالحہ رکھ کے تکونا شیپ دیں۔

میدہ کی لئی سے سموسہ بند کر دیں اور ہلکی آنچ پر تل لیں۔

تلنے کے بعد کاغذ پر رکھتے جائیں۔

افطار میں کیچپ اور چٹنی کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

The post افطار میں مزیدار پنیر سموسے تیار کریں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2JzjBX5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment