فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, May 8, 2019

ہارش کمپنی کیس میں کل نیب میں طلبی پرآصف زرداری کو گرفتاری کا خوف، عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد : ہارش کمپنی کیس میں کل نیب میں طلبی پرگرفتاری کے خوف سے سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے رجوع کرلیا اور کہا نیب کو آصف زرداری کے خلاف کیسوں کی تفصیلات دینےکاکہاجائے، ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہونے تک ضمانت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ہارش کمپنی کیس میں کل نیب کی جانب سے طلب کئے جانے پر سابق صدر آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتار ی کی ایک اور درخواست دائر کردی ، درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی، جسٹرار آفس نے درخواست وصول کرلی ہے۔

،درخواست میں مؤقف اختیار کیا نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، آصف علی زرداری کو نیب نےایک اور کال اپ نوٹس جاری کیا ہے۔

درخواست میں آصف علی زر داری کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے اور نیب کو آصف زرداری کیخلاف تمام مقدمات کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں وفاق، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران کو فریق بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب آصف زرداری نے درخواست ضمانت پرجلد سماعت کی متفرق درخواست بھی دائر کی ، جس میں استدعا کی گئی کہ ہائی کورٹ سےآج ہی درخواست ضمانت پرسماعت کرے۔

مزید پڑھیں : پانی کی فراہمی کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے پر آصف زرداری نیب طلب

خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کی ضمانت سے متعلق 4 درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز نیب نے 9  مئی کو آصف زرداری کو پانی کی فراہمی کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے پر طلب کیا تھا،  نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہےکہ ہارش اینڈ کمپنی نے ‘سندھ اسپیشل انیشی ایٹو’ سے واٹر سپلائی کا ٹھیکہ لیا تھا لیکن اس منصوبے پر کوئی کام نہیں ہوا اور ہارش کمپنی کو ٹھیکے پر ملنے والی رقم بھٹو ہاؤس میں استعمال ہوئی۔

The post ہارش کمپنی کیس میں کل نیب میں طلبی پرآصف زرداری کو گرفتاری کا خوف، عدالت پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2DXaomX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment