فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, May 7, 2019

وفاقی کابینہ کااجلاس: وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافےسےمتعلق حتمی فیصلہ کریں گے

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافےسےمتعلق حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ ملک کے موجودہ تعلیمی نظام پرتفصیلی بریفنگ اور پاور ڈویژن اورپٹرولیم کو2الگ وزارتیں بنانےکی منظوری بھی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافےسےمتعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ کابینہ کوملک کےموجودہ تعلیمی نظام پرتفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔

پاور ڈویژن اورپٹرولیم کو2الگ وزارتیں بنانےکی منظوری ، پاکستان اوربرازیل میں تکنیکی تعاون کےمعاہدےکی منظوری، سعودی عرب میں مزدوروں سےمتعلق معاہدے کی منظوری اور وزارت اوورسیزاورسعودی وزارت کےدرمیان معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

زراعت میں پاکستان آذربائیجان میں معاہدے کی منظوری ، بیوروآف امیگریشن میں تبادلوں وتقرریوں کی منظوری ، چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونزاتھارٹی کیلئےایڈیشنل چارج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میںکراچی کی کسٹم واینٹی اسمگلنگ عدالت میں جج میں تعیناتی کی منظوری اور اقبال اکیڈمی لاہورکی گورننگ باڈی کےخزانچی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

The post وفاقی کابینہ کااجلاس: وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافےسےمتعلق حتمی فیصلہ کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2J5bfWP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment