
نیویارک: ماحولیاتی تبدیلیاں چرند پرند کے لیے خطرہ بن گئیں، کئی جان داروں پر معدومیت کا خطرہ منڈلانے لگا.
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان داروں کی ایک ملین کے قریب نسلیں ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔
جان داروں کی بہت سی نسلیں تو آئندہ چند دہائیوں میں ہی ختم ہو سکتی ہیں،450ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ جاری
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے قدرتی ماحول کی گمبھیر صورت حال سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیر کو جاری کی گئی.
رپورٹ میں کہا گیا کہ انسان قدرتی ماحول کو انتہائی تیزی سے تباہ کر رہا ہے، انسانی زندگی کا انحصار اسی ماحول کی بقا ہے، مگر اس ضمن میں غفلت برتی جارہی ہے.
دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 450 ماہرین کی طرف سے تیار کی گئی اس رپورٹ کے مطابق ایک ملین کے قریب جان داروں کی اقسام ناپید ہونے کے خطرے سے دو چار ہیں.
رپورٹ کے مطابق بہت سی نسلیں تو آئندہ چند دہائیوں میں ہی ختم ہو سکتی ہیں، اس سانحے سے بچنے کے لیے ٹھوس اور جامع اقدامات کی ضرورت ہے.
The post جان داروں کی دس لاکھ نسلیں معدومیت کے خطرے سے دوچار، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2DQerS4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment