
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں ملک بھر کے بینک آج بند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں ملک بھر کے بینک آج بند رہیں گے۔ تمام بینک اور مالیاتی ادارے عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ آف پاکستان نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ مشاورت سے ساڑھے 52 تولے چاندی کی قیمت کے تناسب سے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا ہے جبکہ گزشتہ برس نصاب 35 ہزار 5 سو 57 روپے مقرر کیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہِ رمضان میں تمام بینکوں کے اوقات کارتبدیل کردیے، ماہ رمضان میں بینک پیرتا جمعرات صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جس میں دورانِ نماز وقفہ دیا جائے گا اسی طرح جمعےکے روز بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بغیر کسی وقفے کے تمام بینکس کھلے رہیں گے۔
The post زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے تمام بینک آج عوام کے لیے بند رہیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2J6GH7o
via IFTTT
No comments:
Post a Comment