
کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو اچھی سنادی ، رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں درجہ حرارت پینتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے شروع ہوتے ہی ملک بھر میں سورج نے بھی رنگ دکھانا شروع کردیئے تاہم کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں درجہ حرارت پینتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی کا مطلع آج جزوی ابر آلود رہنےکاامکان ہے، سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی اور آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

کراچی کاموجودہ درجہ حرارت29 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کاتناسب69فیصد ہے جبکہ شام کےاوقات میں ہوامیں نمی کا تناسب45 سے55فیصدہوسکتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی پڑے گی ، لاہور سمیت پنجاب میں بھی گرمی روزے داروں کے صبر کا امتحان لینے لگی، فیصل آباد میں درجہ حرارت تینتالیس سرگودھا اور ملتان میں پارہ بیالیس تک جا سکتاہے۔
محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی،کوئٹہ،لاہور،ا سلام آباد،پشاورسمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکی پیشگوئی کی ہے، جیکب آباد میں پارہ اڑتالیس ڈگری تک جا نے کا امکان ہے۔
The post رمضان المبارک کا پہلا عشرہ: محکمہ موسمیات نے کراچی کو خوشخبری سنادی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2J7rOSb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment