فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, May 6, 2019

اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب ان کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے، عمر چیمہ

عمر چیمہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر چیمہ نے شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کے بعد حزب اختلاف کو نیا قائد چننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب اراکین کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، عمر چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے کرپٹ لیڈروں کی چوری بچانے کے لئے آ ٹھ ماہ پارلیمنٹ میں ہلڑ بازی کی۔

عمر چیمہ نے  مزیدکہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف احتساب سے ڈر سے ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے، اپوزیشن اراکین شور مچاتے رہے اور چور رفو چکر ہو گیا۔ انہوں  نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہیے کہ اس بار ایماندار اور باکردار لیڈر کا انتخاب کرے۔

The post اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب ان کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے، عمر چیمہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Jkyewq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment