فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, May 7, 2019

لاہور میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر خودکش حملہ، متعدد افراد زخمی

خودکش دھماکا

لاہور : داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی پر دہشت گردوں نے خودکش حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق جبکہ پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے  جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام نے لاہور کے میو اور جنرل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 15 میں سے سات  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جبکہ خودکش حملہ آور کی لاش جائے وقوعہ پر ہی موجود ہے۔

نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کردیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کا مذکورہ علاقہ انتہائی گنجان آباد علاقہ ہے جہاں کئی دکانیں  اور قریب میں اردو بازار اور امام بارگاہ کربلا گامے شاہ بھی واقع ہے جہاں اس سے قبل چہلم امام حسین کے موقع پر خودکش دھماکا ہوا تھا۔

The post لاہور میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر خودکش حملہ، متعدد افراد زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2vKLimN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment