فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, May 8, 2019

وزیراعظم نے اسدعمرکو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دیتے ہوئے پارٹی چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسدعمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے پارٹی چیف وہپ عامرڈوگرکوہدایات جاری کیں کہ اسدعمرکوچیئرمین قائمہ کمیٹی برائےخزانہ مقررکیاجائے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے اسد عمر کی اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں وفاقی کابینہ میں اسد عمر کی واپسی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی تھی۔

ذرایع نے بتایا تھا وزیر اعظم نے اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ کا حصہ بننے کی پیش کش کی تھی۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم سے اسد عمرکی ملاقات، سابق وزیر خزانہ کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی پیش کش

اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی اسد عمر سے ملاقات کی تھی ، جس میں کابینہ میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا

خیال رہے کہ وزارت چھوڑنے کے بعد سے شیخ رشید سے اسد عمر کی اب تک 3 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے 18 اپریل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اس سے تین دن قبل اے آر وائی نیوز نے ان کے قلم دان کی تبدیلی کی خبر دی تھی۔

وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اقرار کیا کہ انھیں کارکردگی کی بنیاد پر وزارت سے ہٹایا گیا جبکہ انھوں نے وزارت سے ہٹنے کے بعد وزیر اعظم کی خواہش کے باوجود کوئی اور وزارت لینے سے انکار کیا تھا۔

The post وزیراعظم نے اسدعمرکو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2LraGbP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment