فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, May 6, 2019

نوازشریف کو جیل لے جانے والے قافلے کی قیادت مریم نواز کریں گی

لاہور : نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے والد کو جیل تک چھوڑ کر آئیں گی، قافلے کی قیادت کرتے ہوئے وہ نواز شریف کے ساتھ موجود ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق علاج کیلئے ضمانت پر رہا ہونے والے نواز شریف اپنی چھ ہفتوں کی رہائی مکمل ہونے پر خود کو آج کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالے کردیں گے، سابق وزیراعظم کو لیگی کارکنان جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ سے جیل تک لے کر آئیں گے۔

قافلے کی قیادت ان کی صاحبزادی مریم نواز کریں گی، مریم نواز خود گاڑی چلا کر نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل پہنچائیں گی، یاد رہے کہ ا س سے قبل لیگی رہنماؤں نے اعلان کیا تھا کہ نوازشریف کی گاڑی حمزہ شہباز چلائیں گے۔

اس حوالے سے مریم نواز نے سمماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانا کٹھن مرحلہ ہے اور بیٹی کا بھی اپنے والد کو جیل چھوڑ کر آنا کٹھن ہے مگر میں ضرور جاؤں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے، قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں، کل انشاءاللہ کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔

The post نوازشریف کو جیل لے جانے والے قافلے کی قیادت مریم نواز کریں گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2WsSkbu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment