
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کا انفارمیشن ٹیکنالوجی انچارج شاہد ابڑو برطرف کیے جانے کے بعد جاتے ہوئے سارا ڈیٹا ڈیلیٹ کرگیا جس کے بعد ملازمین کا تمام ڈیٹا سسٹم سے غائب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے محکمے کے آئی ٹی انچارج شاہد ابڑو کو عہدے سے ہٹایا تھا جس کے بعد سابق ملازم نے مخاصمت میں محکمے کا بڑا نقصان کردیا۔
ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق شاہد ابڑو نے جاتے جاتے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا ہے جس کے بعد محکمے کے ملازمین کی پنشن، آئی ڈیز اور بائیو میٹرک کی تمام تفصیلات سسٹم سے غائب ہوگئیں۔
سابق ملازم کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ بھی بند ہوگئی۔
محکمے کی ہیومن ریسورس کی ڈائریکٹر تحسین فاطمہ کا کہنا ہے کہ تمام تر معاملات کے پیچھے سابق آئی ٹی انچارج شاہد ابڑو کا ہاتھ ہے۔ ان کے مطابق شاہد ابڑو کا تبادلہ جعلی آئی ڈیز کو کھولنے پر کیا گیا تھا۔
شاہد ابڑو کے جانے کے بعد خرابی کی تشخیص کے لیے دورہ کرنے والی نجی ٹیم نے بھی سسٹم کے مکمل ناکارہ ہونے کی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق محکمے کو ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور تبادلے کے آرڈر جاری کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے جس سے محکمے کے ملازمین پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
The post محکمہ تعلیم کا آئی ٹی انچارج برطرفی کے بعد جاتے ہوئے سارا ڈیٹا ڈیلیٹ کرگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2JZM3Rq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment