فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, May 23, 2019

ایران کے تباہ کن روئیے کو لگام دی جائے، سعودی عرب کا سیکیورٹی کونسل کے نام خط

ریاض: سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تہران کے تباہ کن روئیے کو لگام دے۔

عرب میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کے نام خط میں ایران کی غیرذمہ دارانہ سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی وجہ سے خطے سے صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں اپنی پراکسیز کو مسلسل مدد و تعاون فراہم کررہا ہے جس سے دونوں ملکوں کی سلامتی، استحکام اور عالمی منڈیوں کو تیل کی ترسیل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

سعودی عرب نے سیکیورٹی کونسل اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایران سے متعلق ٹھوس موقف اپنائیں۔

مزید پڑھیں: سعودی محکمہ دفاع نے نجران میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

سعودی عرب کی جانب سے لکھے گئے خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جنگ روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ایران پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کی مدد کرکے یمن سمیت متعدد عرب ملکوں کے استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

ایران کی جانب سے حوثی باغیوں کو بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں جیسے آلات دئیے جارہے ہیں جنہیں وہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ آج سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا ڈرون طیارہ نجران میں مار گرایا گیا تھا۔

The post ایران کے تباہ کن روئیے کو لگام دی جائے، سعودی عرب کا سیکیورٹی کونسل کے نام خط appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2YRkduX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment