فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, September 28, 2019

لاہورمیں اسکول سے باہربچوں کے لیے 100 اسکول کھولنے کی تیاری

پنجاب حکومت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تعلیم کے فروغ کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے لاہور کے اسکول سے باہر بچوں کے لیے 100 نئے پرائمری سکول کھولنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت نے لاہور کے آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے 100 نئے پرائمری سکول کھولنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ یہ پرائمری سکول ان علاقوں میں کرائے کی عمارتوں میں کھولے جائیں گے جہاں قرب و جوار میں کوئی سکول نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ان سکولوں میں آؤٹ آف سکول بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ شرح خواندگی میں اضافے کیلئے موبائل سکولز قائم کرنے کی تجویز بھی ہے۔ ابتدائی طور پر10 بسوں میں موبائل سکولز قائم کئے جائیں گے۔

 لاہور کے گنجان علاقوں اور بزنس ایریاز میں کام کرنے والے بچوں کو موبائل سکولز میں تعلیم دی جائے گی۔ دونوں پروگرامز پر مجموعی طورپر تقریباً 26 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعلیٰ نے 100 نئے سکولز کھولنے اور موبائل سکولز کے پروگرامز کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر اعلٰی کا کہنا ہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گے۔

The post لاہورمیں اسکول سے باہربچوں کے لیے 100 اسکول کھولنے کی تیاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mA8XWb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment