فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, September 28, 2019

دوسری جنگ عظیم میں جدا ہونے والے دوست 75 سال بعد دوبارہ مل گئے

دوسری جنگ عظیم

بخارسٹ : وہ لمحہ نہایت خوشگوار ہوتا ہے جب ہم کسی ایسے شخص سے ملاقات کریں جس سے ہم بچپن کے بعد کبھی نہ ملے ہوں اور ایسا ہی کچھ رومانیہ سے تعلق رکھنے والے دو کزنز کے ساتھ ہوا جو بچپن میں جدا ہونے کے بعد 75 سال بعد ایک دوسرے سے ملے۔

تفصیلات کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والے مورس ثنا اور سائمن میروٹز ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں، جو بچپن میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک دوسرے سے جدا ہوگئے تھے،ویڈیو میں مورس ثنا جو اب اسرائیل میں زندگی گزار رہے ہیں ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوتے ہیں جہاں انہیں اپنا کزن سائمن نظر آتا ہے جو اب برطانیہ کا رہائشی ہے۔

سائمن اس کمرے میں مورس کا انتظار کررہے تھے، انہیں دیکھتے ہی سائمن نے کہا کہ اتنے سالوں بعد تمہیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔جس کے بعد دونوں آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ہم نے 75 سال تک ایک دوسرے کا انتظار کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ دونوں کزنز ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست تھے اور انہوں نے آخری مرتبہ ایک دوسرے کو رومانیہ میں دیکھا تھا،1940 میں دوسری جنگ عظیم کے وقت حالات خراب ہونے کے باعث ان دونوں کے گھر والے دوسرے ممالک روانہ ہوگئے، جس کے بعد کسی کو بھی ایک دوسرے کے حالات کا علم نہیں ہوسکا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کئی سالوں بعد مورس ثنا کی بیٹی فیس بک پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ دوبارہ رابطے میں آنے کی کوشش میں سرگرم ہوگئی، جب دونوں خاندانوں کو اندازہ ہوا کہ یہ دونوں کزنز زندہ ہیں،سائمن کو جب اس خبر کا معلوم ہوا تو وہ فوری اسرائیل روانہ ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کزن سے ملاقات کی۔

مورس ثنا کی نواسی لیتل اوفر نے اس موقع کی ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی، جس میں دونوں گھرانے نہایت جذباتی نظر آئے۔اپنی فیس بک پوسٹ پر لیتل نے لکھا کہ میں نے اس سے زیادہ جذباتی اور محبتی لمحہ اس سے قبل نہیں دیکھا اور میں یہ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔

The post دوسری جنگ عظیم میں جدا ہونے والے دوست 75 سال بعد دوبارہ مل گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2nujL89
via IFTTT

No comments:

Post a Comment