فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, September 30, 2019

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 2پیسے اور قیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 2پیسے اور قیمت فروخت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.25روپے سے گھٹ کر156.23روپے اور قیمت فروخت156.35روپے سے گھٹ کر156.30روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156.00روپے اور قیمت فروخت 156.50روپے پر مستحکم رہی۔

یورو کی قیمت خرید میں40پیسے، قیمت فروخت میں70پیسے اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید170.40روپے سے گھٹ کر170.00روپے اور قیمت فروخت172.40روپے سے گھٹ کر171.70روپے ہوگئی۔

برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید191.50روپے سے گھٹ کر191.00روپے اور قیمت فروخت193.50روپے سے گھٹ کر193.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب5،5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.35روپے سے گھٹ کر41.30روپے اور قیمت فروخت 41.65روپے سے گھٹ کر41.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.35روپے سے گھٹ کر 42.30روپے اور قیمت فروخت42.65روپے سے گھٹ کر42.60روپے ہوگئی۔

پیر کو چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 22.30روپے اور قیمت فروخت 23.80روپے پر مستحکم رہی۔

The post پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ngPoSX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment