فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, September 25, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطر اور ارجنٹینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کےنائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ اور ارجنٹیناکےہم منصب سے ملاقات میں کہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال تشویشناک ہے ، کشمیری مسلمان مسلم امہ کی طرف نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کےنائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سے ملاقات کی ، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر ، خطے کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 52دن سے کرفیو لگارکھاہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال تشویشناک ہے ، انسانی جان بچانےوالی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کےمسلمان مسلم امہ کی طرف نظریں لگائےبیٹھےہیں ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پردنیاسراپااحتجاج ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ میں افغان امن عمل اور خطے میں امن و امان پربھی بات چیت ہوئی ، شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان نے صدق دل سےافغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا ، خطے کے امن و استحکام کےلیےافغانستان کا امن ناگزیر ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کاخطے میں امن کےلیےروابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی ارجنٹیناکے ہم منصب جارج فوری سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت اہم علاقائی،بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اورارجنٹینا کے نقطہ نظر میں مماثلت پائی جاتی ہے ، یواین اصلاحاتی ایجنڈے پربھی پاکستان ،ارجنٹیناکےمؤقف میں یکسانیت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیروہ دیرینہ مسئلہ ہےجوکئی دہائیوں سےیواین ایجنڈے پرہے، بھارت کے5اگست کےیکطرفہ اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے، بھارت نے 52روزسےمقبوضہ کشمیرمیں کرفیو لگارکھاہے، نہتے کشمیری کسمپرسی کے عالم میں عالمی برادری کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر روابط اقع مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

The post وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطر اور ارجنٹینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2laILAC
via IFTTT

No comments:

Post a Comment