فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, September 30, 2019

ڈیموکریٹس نے ہمارا ملک داﺅ پر لگا دیا، ٹرمپ

ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کو اختیار کے مبینہ غلط استعمال پر مواخذے کی تحقیقات کا سامنا ہے، انہوں نے حامیوں کو خبردار کیا ہے کہ ہمارا ملک دا ﺅپر لگا ہوا ہے اور اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان، ڈیموکریٹس کے قانون سازوں کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف عائد الزامات کی تحقیقات کے ردعمل میں دیا گیا۔

ویڈیو بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکی حقوق کو خطرہ لاحق ہے، وہ آپ کے ہتھیار، آپ کی صحت، آپ کا ووٹ اور آزادی واپس لینا چاہتے ہیں۔

مختلف ٹوئٹس میں ٹرمپ نے خود پر عائد الزامات کو دہرایا اور کہا کہ مواخذہ چڑیلوں کا شکار کرنے کے مترادف ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک قانون ساز ایڈم اسکف، جو مواخذے سے متعلق ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں، انہوں نے مجھے بدنام کیا اور بہتان لگایا، انہیں کانگریس سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

امریکی صدر نے بعدازاں ری پبلکن سیاستدانوں اور میڈیا اتحادیوں کی درجنوں ویڈیو کلپس ری ٹوئٹ کیں جس میں یوکرین اسکینڈل میں ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع اور ڈیموکریٹس پر تنقید کررہے تھے۔

اس کا اختتام ٹرمپ کی جانب سے منظور شدہ اشتہار ری ٹوئٹ کرنے سے ہوا جس میں جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو یوکرین کی گیس کمپنی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے والد نائب صدر ہیں۔

اشتہار میں کہا گیا کہ جب صدر ٹرمپ نے یوکرین سے جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا کہا تو ڈیموکریٹ ان کا مواخذہ کرنا چاہتے ہیں اور اس میں ان کا پالتو میڈیا بھی ساتھ کھڑا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ جو بائیڈن الیکشن ہار گئے اور اب وہ یہ چوری کرنا چاہتے ہیں۔

The post ڈیموکریٹس نے ہمارا ملک داﺅ پر لگا دیا، ٹرمپ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2nQL6BC
via IFTTT

No comments:

Post a Comment