فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, September 28, 2019

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، پاکستان

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سفارت کار ذوالقرنین چھینہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، کشمیریوں کو بولنے کی آزادی تک نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سفارت کار ذوالقرنین چھینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بھارتی جواب کے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے سامنے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی ظالمانہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قاتل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ ختم کر رہے ہیں۔

پاکستانی سفارت کار نے کہا کہ ہم نے بھارتی جاسوس گرفتار کیا جس نے پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیری عوام اور بھارت میں مقیم اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھایا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جس پر دنیا بھر میں انہیں سراہا جا رہا ہے۔

The post بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، پاکستان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2m6eB28
via IFTTT

No comments:

Post a Comment