فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, September 29, 2019

وزیراعظم کی وطن واپسی، ویلکم ہوم پی ایم آئی کے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کاکامیاب دورہ کرکے وطن واپس آرہےہیں، ٹویٹرپرویلکم ہوم پی ایم آئی کےٹاپ ٹرینڈکررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کچھ دیر میں وطن واپس پہنچنے والے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کو مشن کشمیر قرار دیا تھا جہاں پاکستان کو خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نیویارک سے جدہ پہنچے تھے ، جہاں مختصر قیام کے بعد ان کے طیارے نے وطن واپسی کے لیے اڑان بھرلی ہے اور کچھ دیر میں ان کا طیارہ پاکستان لینڈ کرجائے گا، ان کے مداح استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نےکہاہےوزیراعظم عمران خان نےعالمی فورم پرپاکستان اورامت مسلمہ کی ترجمانی کا حق اداکردیا،وزیراعظم کاوطن واپسی پر پُرتپاک استقبال کیاجائےگا۔

سینیٹرفیصل جاویدکہتےہیں وزیراعظم عمران خان نے دنیاکےسب سےبڑےایوان میں اسلام اورکشمیرکاسفیرہونےکاحق ادا کردیا۔تمام پاکستانیوں کاسرفخرسےبلندکردیا۔وہ بجاطورپرشاندار خراج تحسین کےمستحق ہیں، عوام سےاپیل ہےکہ وہ بڑی تعداد میں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں تاکہ ہم دنیا کو بتائیں کہ زندہ قومیں کس طرح اپنے لیڈر کا استقبال کرتی ہیں۔

اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی سےاختلاف کےباوجود کہوں گا کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریربہت اچھی تھی اس تقریرکی سب نے تعریف کی ہے،وزیراعظم نے بہت اچھی طرح کشمیرکا معاملہ اٹھایا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تاریخی تقریرکو زبردست پذیرائی مل رہی ہے،عالمی میڈیانےعمران خان کی تقریرکی بھرپورکوریج کی، مقبوضہ کشمیرکےمظالم سہتےباشندوں نےجشن منایا،پاکستان اوروزیراعظم عمران خان کےنعرےلگائے۔ ساتھ ہی ساتھ ملک کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نےتقریرکوجاندارقراردیا۔

The post وزیراعظم کی وطن واپسی، ویلکم ہوم پی ایم آئی کے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mAXg1D
via IFTTT

No comments:

Post a Comment