فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, September 26, 2019

مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول سےباہرہونے سے پہلےعالمی برادری مداخلت کرے، وزیراعظم

نیویارک : وزیراعظم عمران خان نے کہا خدشہ ہےکشمیرمیں کرفیو اٹھتے ہی خوں ریزی ہوگی ، حالات ہاتھ سے نکلنے سے پہلے دنیا مسئلہ کشمیر پر مداخلت کرے، جنگ مسائل کاحل نہیں، جو سمجھتے ہیں جنگوں سے مسئلے حل ہوتے ہیں وہ اپنے دماغ کا علاج کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ورلڈکپ فائنل کھیلنےسےایک دن پہلے جیسا محسوس کر رہا تھا کل کےخطاب سےپہلےآج کچھ ویسےہی جذبات ہیں، پہلی مسلم ریاست محمدﷺ کی تھی ریاست مدینہ، ریاست مدینہ جدیدریاست تھی جس نے مسلم تہذیب کی بنیاد رکھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 24 سال سے پہلے میں نے سیاست شروع کی، فلاحی ریاست کاقیام میری اولین ترجیح ہے، فلاحی ریاست جہاں قانون کی حکمرانی اور برابری ہو، ریاست مدینہ میں حکمران بھی قانون کےتابع تھے، پاکستان کیلئےمیراوہی نظریہ ہے جو حضورﷺ نے ریاست کیلئے پیش کیا، میرا پاکستان کیلئے وژن وہی ہے، جو بانیان پاکستان کا تھا۔

عمران خان نے کہا ایسی فلاحی ریاست بناناچاہتاہوں جہاں غریبوں کی مدد کی جائے، ہاں اقلیتوں کوبرابری کےحقوق ملیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا، قانون کی عملداری پریقین رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئےتوسب سےبڑےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کاسامناتھا، پہلاسال میری زندگی کاسب سےمشکل سال تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 70 فیصدکم کیا، اداروں کوتباہ کرناآسان،ٹھیک کرنابہت مشکل کام ہے، ایف بی آرکوٹھیک کرنےپرکام کررہےہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہماری حکومت کی پہلی ترجیح غربت کاخاتمہ ہے، ایران کےمعاملےمیں کشیدگی کم کرنےکی کوشش کررہےہیں، جب روپیہ گرتاہے معیشت خراب ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےہمیں مسائل پیش آئے، ماحولیاتی تبدیلی گلوبل وارمنگ کےمسائل ہیں، پاک بھارت کو غربت، بے روزگاری، گلوبل وارمنگ کاچیلنج درپیش ہے، بھارت سے اعتماد کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی، مودی کو کہا تھا اعتماد کی بنیاد پر تعلقات قائم کرتےہیں۔

انھوں نے مزید کہا 5 اگست کوبھارت نےکشمیرکی خصوصی حیثیت کویکطرفہ طورپر ختم کیا، خدشہ ہےکشمیرمیں کرفیواٹھتےہی خوں ریزی ہوگی، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوہٹتےہی حالات بدسےبدترہوں گے، یواین آنے کا اصل مقصد دنیا کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری،امریکاکیلئےکشمیرکےمعاملےپرایکشن لینےکاوقت آگیاہے، الیکشن کےبعدہم نے بھارت سےدوبارہ  بات کرنے کی کوشش کی، بھارت نےہمیں بلیک لسٹ میں دھکیلنے کیلئے ناکام کوششیں کیں، 80 لاکھ کشمیری مشکلات کاشکارہیں، حالات ہاتھ سے نکلنے سے پہلے دنیا مسئلہ کشمیر پر مداخلت کرے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری آئے، نائن الیون کےبعدسیاح پاکستان نہیں آئے، ملک کرپشن کی وجہ سے غربت کا شکار ہوتے ہیں، غریب ممالک میں کرپشن کےباعث تباہ حالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ تعلقات ہماراایجنڈاہے،بھارت نےمثبت ردعمل نہیں دیا، عالمی برادری کومسئلہ کشمیرپرتوجہ دینےکی ضرورت ہے، مقبوضہ  کشمیر میں خوں ریزی سے پاکستان میں بھی حالات خراب ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے مسئلہ کشمیرپرتمام عالمی رہنماؤں سےبات کی ہے، عالمی برادری کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کر دیا ہے،  کرپشن ہمارے ملک کاسب سے بڑامسئلہ ہے، منی لانڈرنگ نے پاکستان کو کافی نقصان پہنچایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی غیرقانونی طورپرآرٹیکل ختم کرکےسمجھ رہےہیں ٹھیک کیا، مودی کے غیر قانونی اقدام پر دنیا کو ایکشن لینا چاہیے، جیسے حالات ہیں اس میں توکوئی بھی جنگ کا نہیں سوچے گا، اگر ہمیں لگا بھارت حملہ کرے گا تو پھر ہم بھی تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنگ سےمسئلےحل نہیں ہوتے، خلیج میں جنگ ہوئی توپٹرول قیمت بڑھنےسےدنیامیں غربت پھیلےگی ، بھارت میں انتہا پسند، نسل  پرستانہ سوچ قبضہ کرچکی ہے ، بھارت میں جو ہو رہا ہے، وہ تباہ کاری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سےجنگ میں150بلین ڈالرکانقصان،70ہزارجانیں قربان کیں، ہرجنگ صرف تباہی کاذریعہ ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ رویہ اختیار کیا، آرایس ایس ہٹلر کو ماننے والی دہشت گرد پارٹی ہے، بھارت میں نہرو اور گاندھی کے نظریے کو چھوڑ دیا گیا ہے، بھارت ایک خوفناک سمت میں گامزن ہے،مغربی میڈیا نوٹس لے۔

عمران خان نے کہا کہ نسل پرستانہ نظریےکےغلبےسےدنیاکوہمیشہ نقصان پہنچتاہے، جوسمجھتےہیں جنگ سےمسئلےحل ہوتےہیں ان کا دماغی  چیک اپ کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جائزمسلم جدوجہدکودہشت گردی بناکرپیش کیاگیا، بھارت نے 20 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کی،وہ کہاں جائیں؟

ان کا کہنا تھا کہ مودی نوازشریف کی دعوت پرپاکستان آئےتھے، مودی پاکستان توآئےپردہشتگردی کےالزامات لگانےسےپیچھےنہیں ہٹے اور مودی نے وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان تفریق کی کوشش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کا مستقبل کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہی ہونا چاہیے، کیوں نہ پاکستان بھارت، کشمیریوں کو اپنے مستقل کا فیصلہ کرنے دیں ، مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال مزید بگڑی تو یو این کی ناکامی ہوگی، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں مبصرین بھیجے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول سےباہرہونے سے پہلےعالمی برادری مداخلت کرے، وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2nb1zQN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment