فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, September 29, 2019

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو افراد کی شہادت، وزیراعظم آزاد کشمیر کی مذمت

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں شرمندگی کے باوجود بھارت باز نہ آیا، مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کے ساتھ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں بھی اضافہ کردیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2افراد کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں، بھارت دنیا میں کشمیر ایشو پر پسپائی کا غصہ معصوم شہریوں پر نکال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نے عالمی سطح پر بھارت کو ذلت سے دوچار کیا، ایل اوسی پر بھارتی فوج کا نشانہ بچے، بوڑھے اور خواتین ہیں۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بزرگ خاتون اور نوجوان شہید

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سال کی سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان ایوب شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

The post ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو افراد کی شہادت، وزیراعظم آزاد کشمیر کی مذمت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mUiB69
via IFTTT

No comments:

Post a Comment