فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, September 27, 2019

عمران خان سے برطانوی اپوزیشن لیڈر کا رابطہ، کشمیر کی صورت حال پر گفتگو

لندن: وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر جرمی کوربن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور جرمی کوربن کے درمیان ہونے والی گفتگو میں اقوام متحدہ کا خطاب بھی موضوع بحث بنا، دونوں رہنماؤں نے کشمیر کی تازہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

جرمی کوربن کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، عمران خان نے کشمیر کی صورت حال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پاک بھارت مذاکرات یقینی بناسکتا ہے، تنازع کا کوئی بھی سیاسی حل کشمیریوں کے انسانی حقوق کا ضامن ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کیا، اس دوران انہوں نے کشمیر کا مقدمہ رکھا اور دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کو اس کے غرور نے اندھا کردیا ہے، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیرمیں خون کی ندیاں بہیں گی، اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا مودی سمجھتا ہے کہ کرفیو کے بعد کشمیری خاموشی سے اسے قبول کرلیں گے، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوری کرفیو اٹھائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

The post عمران خان سے برطانوی اپوزیشن لیڈر کا رابطہ، کشمیر کی صورت حال پر گفتگو appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2nY2BA9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment