فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, September 29, 2019

برطانوی پرچم بردار ٹینکرایران سےرہائی پانے کے بعد دبئی میں لنگرانداز

برطانوی تیل بردار جہاز

لندن/دبئی :برطانیہ کا پرچم بردار ٹینکر ایران میں دس ہفتے تک زیر حراسترہنے کے بعد رہا ہوکر اتوار کے روز دبئی پہنچ گیا ہے۔برطانوی ٹینکر اسٹینا ایمپرو جمعہ کو ایران کے پانیوں سے روانہ ہوا تھا اور اس کو ہفتے کے روز دبئی کی بندرگاہ راشد پر لنگرانداز کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قبل ازیں اس بحری جہاز کی مالک سویڈش کمپنی اسٹینا بلک کے چیف ایگزیکٹو ایرک ہینل نے ایک ٹیکسٹ پیغام میں بتایا کہ جہاز ایران سے روانہ ہونے کے بعد دبئی میں ایک گودی(برتھ)پہنچ گیا ہے ۔

اس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ دبئی پہنچنے کے بعد جہاز کے عملہ کا طبی معائنہ کیا گیااور وہاں ضروری پوچھ تاچھ کے بعد انھیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیاگیا ہے ۔

واضح رہے کہ ایران نے جہاز کے عملہ کے تیئیس ارکان میں سے سات کو چار ستمبر کو رہا کردیا تھا،باقی ارکان کا تعلق بھارت ، روس اور فلپائن سے ہے۔

یاد رہے کہ 19 جولائی کو ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانوی تیل بردار جہاز کو مبینہ طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قبضے میں لیا تھا۔

The post برطانوی پرچم بردار ٹینکرایران سےرہائی پانے کے بعد دبئی میں لنگرانداز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mCs1TR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment