فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, September 27, 2019

امریکی صدر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں: وزیراعظم

نیویارک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالی برادری مداخلت کرے گی، مودی انسانی حقوق کی پامالیاں چھپانا چاہتا ہے اس لیے ثالثی سے انکاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا غیر ملکی میڈیا سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثالثی کی گئی تو دنیا کو معلوم ہوجائے گا کشمیری حق خودارادیت سے محروم ہیں، مودی سمجھتا ہے دہشت گرد کہہ کر کشمیر یوں کے حقوق پامال کرسکتا ہے، بھارت نے الزام لگایا کہ مقبوضہ وادی میں 500دہشت گرد بھیجے گئے، بھارت دنیا کی توجہ کشمیریوں پر مظالم سے ہٹانےکیلئے الزام لگا رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے نام پر کشمیریو ں کوروندا جارہا ہے، بھارت کشمیریوں سے جو کررہا ہے کوئی انسانوں سے ایسا کیسے کرسکتا ہے؟ جانوروں کو بھی 50دن قید کردیں تو دنیا ردعمل دے گی، کشمیر کی صورتحال سے دنیا کے بڑے لیڈران کو آگاہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر یواین سیکیورٹی کونسل کی11قراردادیں ہیں، 11 قراردادیں کشمیر یوں کو حق خودارادیت دیتی ہیں، یواین قراردادیں کشمیر کی متنازع حیثیت تسلیم کرتی ہیں۔

اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ انسانیت پر مادہ پرستی کو فوقیت دینا افسوسناک ہے، بھارت میں دہشتگردی کے باعث آر ایس ایس پر 3بار پابندی لگی تھی، انتہا پسند آر ایس ایس بھارت پر حکومت کر رہی ہے، کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت تشویشناک ہے، بھارت نے80لاکھ لوگوں کو مقبوضہ وادی میں قید کردیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی بدحالی سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، ملکی معاشی صورتحال کے باوجود مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے یواین آیا۔

پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایران کی امریکا سعودی عرب سے جنگ پاکستان کیلئے بھیانک خواب ہوگا، جنگ ہوئی تو تیل کی قیمتیں بڑھنے سے غربت میں مزید اضافہ ہوگا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خلیج میں نئی جنگ نہ ہواس کیلئے سب کو کو ششیں کرنی ہوں گی، معاملے پر ایرانی صدر سے بات کی، اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، امریکا افغانستان مذاکرات کی بحالی کی کوششیں کررہے ہیں۔

The post امریکی صدر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں: وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mtrdjP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment