فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, September 26, 2019

کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے، حبس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے پیر کے دوران بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کو بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ اور دادو میں آج اور کل بادلوں کے برسنے کا امکان ہے

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگڑھ، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد، بدین، ٹھٹھہ اور دادو میں آج اور کل بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔

The post کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2nFGFtr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment