فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, September 29, 2019

مسلم لیگ (ن) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا فیصلہ آج کرے گی

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس (آج) ہوگا، جس میں مولانا فضل الرحمن کے اکتوبر میں اعلان کردہ آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس (آج) ہوگا، جس کی صدارت شہباز شریف کریں گے ، اکستان مسلم لیگ (ن) کی سی ای سی میں ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی، معاشی، سفارتی صورتحال سمیت اہم قومی امور پرغور کیاجائے گا اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سنگین معاشی صورتحال، کاروباری ابتری، بیروزگاری، مہنگائی اور عوامی مسائل پرلائحہ عمل بنایا جائے گا جبکہ مولانا فضل الرحمن کے اکتوبر میں اعلان کردہ آزادی مارچ میں شرکت اور اس کی تاریخ کے تعین پربھی مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں نوازشریف سمیت دیگررہنماوں کی قید، سیاسی انتقامی کارروائیوں اورمقدمات کا جائزہ لیاجائے گا اور پارٹی کے تنظیمی امور، ورکرز کنونشنز کے انعقاد اور سیاسی سرگرمیوں کے لئے حکمت عملی بھی زیرغور آئے گی۔

یاد رہے 26 ستمبر کو  شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تھی  اور  30 ستمبر کی کل جماعتی کانفرنس کے ایجنڈے پرنوازشریف سے ہدایات لیں  تھیں۔

The post مسلم لیگ (ن) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا فیصلہ آج کرے گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ovSmn5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment