فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, October 5, 2019

کراچی میں‌ آئندہ 24 گھنٹے موسم خوشگوار رہنے کا امکان

کراچی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ دوپہر میں بارشں برسانے والا سسٹم غیر فعال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والا رین سسٹم تاحال موجود ہے لیکن دوپہر میں بارش برسانے والا سسٹم غیر فعال ہوگا، جس کے باعث کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد، سکھر،بہاولپور،رحیم یارخان سمیت بلوچستان کےمختلف اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے موسم خوشگوار رہنےکاامکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے82 فیصدہے،سمندری ہوائیں 20 سے 22 کلومیٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے ، بہاولپور، رحیم یارخان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی میں رات گئے سےعلی الصبح تک ہلکی اور تیزبارش کاسلسلہ جاری رہا تھا جبکہ گزشتہ کئی روز سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کئی علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا تھا، بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے۔

The post کراچی میں‌ آئندہ 24 گھنٹے موسم خوشگوار رہنے کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2IrZXtO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment