فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, October 2, 2019

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کرے گی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم

لندن : انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی جہاں وہ پانچ ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کریگی۔ اگلینڈ کی ٹیم 29 اکتوبر کو دوسرا ٹور میچ کھیلے گی دونوں ٹور میچز لنکولن میں کھیلے جائینگے اس کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان باضابطہ پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز یکم نومبر کو ہوگا اور پہلا ٹی 20 میچ یکم نومبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو ولنگٹن، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر کو نیلسن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

The post انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کرے گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2p7dVui
via IFTTT

No comments:

Post a Comment