فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, October 3, 2019

احتجاج مولانا صاحب کاحق ہے مگر 27 اکتوبر مناسب نہیں، فیصلے پر نظرثانی کریں ،وزیر خارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا احتجاج مولانا فضل الرحمان کاحق ہے مگر27 اکتوبر مناسب نہیں ، مولانا صاحب فیصلے پر نظرثانی کریں، انھوں احتجاج کیا تو اس دن بھارت کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا 27 اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرناجائزہ قبضہ کیا ، کشمیری 27اکتوبر کو  یوم سیاہ مناتے ہیں اور  پوری دنیا میں یوم سیاہ منایاجائے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ احتجاج مولانافضل الرحمان کاحق ہےمگر27اکتوبرمناسب نہیں، مولانافضل الرحمان احتجاج کے دن پر نظرثانی کریں ، مولانا صاحب  کی احتجاج کی تاریخ سےکشمیرکاز کو نقصان پہنچے گا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ سےمنسوب ہے اسے کسی اور چیز کو ملانا غلط ہے، اس دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، اگر اس دن کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کریں گے تو کشمیر کاز کو نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  27اکتوبر ہندوستان کی یلغار،کشمیریوں کے حقوق سے منسوب ہے،بحیثیت دینی وقومی رہنمامولاناصاحب فیصلےپرنظرثانی کریں ، مولاناصاحب نے احتجاج کیا تو اس دن بھارت کے بیانیےکوتقویت ملےگی۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ  مولاناصاحب کاکشمیرسےلگاؤ اور حب الوطنی پرشک نہیں، مجھے یقین ہے مولانا صاحب میری اپیل پر غور فرمائیں گے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے جنرل اسمبلی کی تقریر نے بھارت کوآئینہ دکھادیا اور بھارت کا پول کھول دیا، بھارت آج دنیا بھر میں تنہا دکھائی دے رہاہے، آج ہندوستان ہاتھ مل رہا ہے ، واپس پریشان لوٹ رہا ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

انھوں نے مزید کہا کہ  عمران خان نے تقریر کی اسی رات کشمیر میں آتش بازی ہوتی ہے، محبوبہ مفتی کی بیٹی کا 5اگست کی بڑی غلطی کی طرف اشارہ تبدیلی ہے، مقبوضہ کشمیر میں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔

The post احتجاج مولانا صاحب کاحق ہے مگر 27 اکتوبر مناسب نہیں، فیصلے پر نظرثانی کریں ،وزیر خارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LMuy7z
via IFTTT

No comments:

Post a Comment