فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, October 1, 2019

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر نے مزید دو افراد کی جان لے لی، مجموعی تعداد 28 ہوگئی

راولپنڈی: ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، راولپنڈی میں ڈینگی مچھر نے دو مزید شہریوں کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ڈینگی سے متاثرہ 55 سالہ خاتون نجمہ دم توڑ گئی، نجمہ کالج روڈ راولپنڈی کی رہائشی ہے، لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج 50 سالہ پرویز بھی دم توڑ گیا، پرویز اسلام آباد کے علاقہ کورال چوک کا رہائشی ہے، لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

دوسری جانب شہر قائد میں ڈینگی سے متاثرہ کیماڑی کی رہائشی 21 سالہ عذرا لیاری جنرل اسپتال میں دم توڑ گئی، سندھ میں اب تک 12 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈینگی پھیلاؤ کی تحقیقات عالمی اداروں سے کرائی جائیں گی۔

کراچی میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت

ذرایع کے مطابق حکومت ڈینگی پھیلنے کی تحقیقات کے لیے جلد عالمی اداروں سے رابطہ کرے گی، اس سلسلے میں عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او)، سی ڈی سی امریکا، سری لنکا سے رابطہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں ایڈز کے پھیلاؤ کی تحقیقات بھی عالمی اداروں سے کروائی جا چکی ہے۔

The post راولپنڈی میں ڈینگی مچھر نے مزید دو افراد کی جان لے لی، مجموعی تعداد 28 ہوگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2nESd0j
via IFTTT

No comments:

Post a Comment