فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, October 1, 2019

لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب دھماکہ: پولیس اہلکارشہید، دو دہشت گردزخمی

کوئٹہ میں دہشت گردی

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے خود کش حملہ آورکو روکنے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی میں دھماکا کمشنر آفس کے قریب ایگل فورس پرحملہ ہوا ہے، دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس ایگل اسکواڈ ایک مشتبہ موٹر سائیکل کا پیچھا کررہا تھا۔

کشمنر لورالائی کے مطابق کمشنر آفس کے قریب ایگل فورس پرحملہ ہوا ہے، لورالائی میں ایگل اسکواڈ نے کوئٹہ روڈ پر ناکہ لگایا تھا، مشکوک موٹر سائیکل کا پیچھا کرنے پر ایگل اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی۔

کمشنر لورالائی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا، ایک حملہ آور کی ہلاکت کےبعد دوسرے نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

کمشنر لورالائی نے کہا کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں، علاقے کو پولیس اور ایف سی نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی لورالائی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے ، انہوں نے اس واقعے میں سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد وں کا دلیری سے مقابلہ کر کے جرات و بہادری کی اپنی روایات کو برقرار رکھا، دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

The post لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب دھماکہ: پولیس اہلکارشہید، دو دہشت گردزخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2njSeGY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment