فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, October 1, 2019

الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی ، قاسم سوری کی رکنیت ختم  کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل نے کیا تھا ، وہ حلقہ این 265 کوئٹہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، نوٹی فکیشن میں کہا گیا قاسم خان سوری کو الیکشن ٹرائبیونل بلوچستان کے فیصلے کی روشی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

یاد رہے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی کامیابی کالعدم قرار

این اے 265 کوئٹہ پر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کو بی این پی کے نوابزادہ لشکر رئیسانی نے چیلنج کیا تھا اور 2018 انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

لشکر رئیسانی ان 5 امیدواروں میں سے ایک تھے، جنہوں نے این اے 265 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں قاسم سوری سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بعد ازاں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹریبونل کے شواہد کا جائزہ نہیں لیا گیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں سے میرے موکل سے منسوب نہیں ہو سکتی۔

دائر درخواست میں استدعا کی الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کو کل سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

The post الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2pc1E7X
via IFTTT

No comments:

Post a Comment