فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, October 1, 2019

ملابرادر کی سربراہی میں طالبان وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

اسلام آباد : افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں ملا عبد الغنی برادر کی سربراہی میں طالبان وفد آج اسلام آباد پہنچے گا، جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہیں، طالبان کاوفد زلمےخلیل زاد سے ملاقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان آفس دوحہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ ملابرادرکی سربراہی میں طالبان کا وفد آج اسلام آبادپہنچ رہا ہے ، جہاں وفد افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں پاکستانی اعلٰی حکام سے بات چیت کرے گا۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آبادمیں پہلے سے موجود ہیں، زلمےخلیل زاد گزشتہ روزچین سے پانچ رکنی وفد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے، طالبان کا وفد امریکی نمائندہ خصوصی سے بھی ملاقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں امریکہ کے طالبان سے مذاکرات میں پیدا ڈیڈ لاک پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے امریکا سے مذاکرات کی ناکامی پر افغان طالبان کا وفد روس اور چین کا دورہ کرچکا ہے، جہاں ملاقاتوں میں ملاقات میں امریکا کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات پر بات چیت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : امریکا کے انکار کے بعد طالبان کا روس سے رابطہ، وفد ماسکو پہنچ گیا

بعد ازاں طالبان رہنما ملاشیر عباس نے رشین ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے امریکا پر نہیں امریکا نے افغانستان پر جنگ مسلط کی، وہ ہمارے ہزار لوگ مار سکتے ہیں تو ہمیں بھی ان کے ایک دو مارنے کا حق ہے، اگر امریکا مذاکرات نہیں چاہتا تو ٹھیک ہے ہم سو سال تک بھی لڑسکتے ہیں۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے امریکا طالبان مذاکرات منسوخی کے حوالے سے کہا تھا کہ  امریکا اور طالبان مذاکرات میں رکاوٹ ہم سب کی بدقسمتی ہے ، میری پوری کوشش ہو گی امریکا طالبان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں، افغان امن سےمتعلق معطل مذاکرات بحال کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔

واضح  رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ تقریباً طے پاچکے تھا تاہم 8 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کابل حملے کے بعد منسوخ کیے گئے ہیں۔

امریکا کی جانب سے افغان امن عمل مذاکرات کا سلسلہ منسوخ کیے جانے کے بعد طالبان نے خبردار کیا تھا کہ اگر واشنگٹن امن کے مقابلے میں جنگ کو ترجیح دیتا ہے تو پھر طالبان بھی جنگ کے لیے تیار ہیں۔

The post ملابرادر کی سربراہی میں طالبان وفد آج اسلام آباد پہنچے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mQcVdt
via IFTTT

No comments:

Post a Comment