فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, October 2, 2019

میرا یقین کرو مجھے جنسی ہراساں کیا گیا ہے، گلوکارہ کار ڈی بی

گلوکارہ کار ڈی بی

نیو یارک : بولڈ ریپر گلوکارہ و امریکی ماڈل کار ڈی بی نے چند دن قبل ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ جب ان کی عمر 20 برس تھی تب انہیں ایک فوٹوشوٹ کے ذریعے جنسی ہراساں کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ جنسی ہراساں کرنے والے فوٹوگرافر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی،اداکارہ کے انکشاف کے بعد متعدد مداحوں نے انہیں جھوٹا بھی قرار دیا۔

ایک شوبز ویب سائٹ کے مطابق کار ڈی بی نے مداحوں کی جانب سے اعتبار نہ کرنے پر انہیں سخت جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں جھوٹ بولیں گی اور انہیں ہراساں کیا گیا تھا ۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بولڈ گلوکارہ نے خود کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا انکشاف کیا ہے تاہم اس سے قبل وہ خواتین کو جنسی ہراسگی اور استحصال کا نشانہ بنائے جانے پر آواز اٹھاتی آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکارہ نےخواتین کی’می ٹو مہم‘ میں بھی خواتین کو درپیش مسائل پر بھی واضح طور پر سخت بیانات دیتی رہی ہیں لیکن خود کی جنسی ہراسگی کے انکشاف نے سب سے حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جب میں پہلے فیشن میگزین کےلیے فوٹو شوٹ کروا رہی تھی اس وقت فوٹو گرافر نے مجھے نامناسب انداز میں چھوکر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

کار ڈی بی نےمیڈیا ادارے کو بتایا کہ فوٹو گرافر نے ان ساتھ فحش حرکت کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے شور شرابا شروع کردیا اور فوٹو گرافر کے ساتھ کام کرنے انکار کرتے ہوئے میگزین کے مالک سے بھی شکایت کی تھی لیکن اس نے فوٹو گرافر کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

The post میرا یقین کرو مجھے جنسی ہراساں کیا گیا ہے، گلوکارہ کار ڈی بی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2perLeA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment