فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, October 3, 2019

بھارتی خلائی ادارے اسرو کے سائنسدان کا پُراسرار قتل

بھارتی خلائی ادارہ اسرو

نئی دہلی :بھارتی خلائی ادارے اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ ا?رگنائزیشن) کے سائنسدان سریش کمار کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 56 سالہ سریش کمار بھارتی خلائی ادارے کے ذیلی ادارے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (این آر ایس سی) میں بطور سائنسدان خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سریش کمار بھارتی شہر حیدر آباد میں اکیلے رہتے تھےمنگل کے روز دفتر سے غیر حاضری پران کے ساتھیوں نے رابطے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر ان کی اہلیہ کو آگاہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں رہائش پذیر سریش کمار کی اہلیہ نے پڑوسیوں سے رابطہ کیا جنہوں نے پولیس کی مدد سے گھر کا دروازہ توڑ ا جہاں ان کی خون میں لت پت لاش ملی۔

پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سریش کمار کی موت سر میں بھاری چیز لگنے سے ہوئی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی تھی اور خلائی مشن چندریان ٹو کا رابطہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوگیا تھا۔

The post بھارتی خلائی ادارے اسرو کے سائنسدان کا پُراسرار قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2pBw0RL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment