فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, October 5, 2019

آصف زرداری نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کردیا

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ساتھیوں کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر کا مہینہ انتہائی اہم ہے ، نومبراور آگے آنے والے مہینے سیاست میں اہم ہوں گے، سندھ حکومت کے سامنے رکاوٹ ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ساتھیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر کا مہینہ انتہائی اہم ہے، دیکھو اور انتظار کرو، نومبر اور اس سے آگے آنے والے مہینے سیاست میں اہم ہوں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے سامنے رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہو ں گے ۔

گذشتہ روز سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی پر آزادی مارچ پر بلاول بھٹو سے طویل مشاورت کے بعد کہا کہ ہم مولانا کے مارچ کو سپورٹ کر رہے ہیں، انشاءاللّٰہ، ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد واضح ہے، حکومت کو مزید وقت دینا ملک کےمفاد میں نہیں ، عوامی مسائل پراپوزیشن کےپاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں،آصف زرداری

سابق صدر نے کہا کہ تمام جمہوری پارٹیوں کو اب ملکرعملی جدوجہدکرناہوگی، کورکمیٹی اجلاس میں ملک وقوم کےمفادمیں فیصلےکئےجائیں گے، کاروباری طبقہ آرمی چیف سےملاقات میں رورہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانامیرےدوست ہیں لیکن سیاست بلاول نےکرنی ہے، مولانا کی اپنی جماعت اور سیاست ہے، ہماری دوستی رہے گی۔

The post آصف زرداری نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/338Xtsr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment