فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, October 6, 2019

ایران، عراق میں جاری عوامی احتجاج کو فسادات کا رنگ دے رہا ہے، عرب میڈیا

بغداد:عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت عراق میں جاری عوامی احتجاج کو فسادات کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ایرانی میڈیا میں بھی عراق میں ہونے والے احتجاج کو فسادات کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسی ضمن میں ایرانی سرکاری اخبارنے بتایاکہ ایران کے رہبر اعلی کے نمائندے حسین شریعتمداری نے ایک مضمون میں عراقیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی سفارت خانہ پر قبضہ کریں جیسے 1979 میں ایرانیوں نے کیا تھا۔

شریعتمداری نے مظاہرین پر تہران کی حامی جماعتوں کے الزامات کا اعادہ کیا اور یہ دعوی کیا کہ یہ احتجاج امریکا اور بیرونی قوتوں کے ذریعے شروع کیا گیا ۔

انہوں نے کہا عراق میں حالیہ بدامنی میں غیر ملکی ہاتھ واضح ہیں، شہریوں کو سفارت خانہ پر قبضہ کرنا ہو گا کیونکہ یہ جاسوسی کا اڈا ہے۔

شریعتمداری نے یہ بھی کہا کہ بیرونی عناصر نے عراقی اور ایرانی حکومتوں کے اتحاد کے خلاف مظاہرے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا عراق میں عوامی مظاہرے ایران میں ہونے والے مظاہروں کے مماثل ہیں جس کا مقصد ملک کو افراتفری سے دوچارکرنا ہے،ایرانی وزارت خارجہ نے عراق میں ہونے والے مظاہروں کو بدامنی قرار دیتے ہوئےعراقیوں سے غیر ملکیوں کی استحصالی مداخلت کے خلاف بھرپور جدوجہد پر زور دیا۔

The post ایران، عراق میں جاری عوامی احتجاج کو فسادات کا رنگ دے رہا ہے، عرب میڈیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2IrrXxD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment