فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, October 3, 2019

وزیراعظم عمران خان آج اسکردو میں میونسپل گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اسکردو جائیں گے ، جہاں وہ میونسپل گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے، جس میں گلگت بلتستان اورشعبہ سیاحت سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسکردو کا دورہ کریں گے، وہ 12بجے تک اسکردو پہنچیں گے، جہاں گورنر،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان عمران خان کا استقبال کریں گے۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور بھی اسکردومیں موجود ہیں جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان بھی اسکردو جائیں گے۔

وزیراعظم میونسپل گراؤنڈمیں جلسےسےخطاب کریں گے، خطاب کے لئے اسکردو میں پنڈال سج گیا ، خطاب میں وزیراعظم گلگت بلتستان سے متعلق اہم اعلانات کریں گے اور کشمیر کے بارےمیں بھی اہم گفتگو کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاک چائنہ اقتصادی راہداری پربھی بات کریں گے جبکہ سیاحت کےشعبےکی ترقی سے متعلق بھی اہم اعلانات متوقع ہے۔

خیال رہے غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے اسکردو کا رخ کرنا شروع کر دیا ہےا ور دنیا کے بلند ترین ائیرپورٹ  سیاحوں کا رش بڑھ گیا، رواں سال کے دوران 50 ہزار سے زائد سیاحوں نے اسکردو کا رخ کیا،  اس عمل میں وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کے بعد واضح تیزی آئی۔

The post وزیراعظم عمران خان آج اسکردو میں میونسپل گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MaAy9b
via IFTTT

No comments:

Post a Comment