فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, October 6, 2019

ترکی کا شام میں کردووں کے خلاف بڑے زمینی حملے کا اعلان

ترکی

انقرہ : شامی ڈیموکریٹک کونسل کے ایک سینئر رہ نما نے دریائے فرات کے مشرق میں شام کے علاقوں پر بڑے زمینی حملہ کرنے کی حالیہ ترکی کی دھمکیوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام کے ڈیموکریٹک فورسز کے سیاسی شعبے کے ایک رہ نما اور تنظیم کے چیف ایگزیکٹو الہام احمد نے کہا کہ ترکی کے عزائم خطرات اورسنگین ہیں اور وہ ایسی جنگ کو ہوا دینا چاہتے ہیں جس کے ساتھ سرحد کے دونوں طرف خاص طور پر ترکی کے اندر بڑے پیمانے پر انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

کرد لیڈر نے بتایا کہ ترکی کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں پر امریکا کا موقف دوٹوک اور واضح ہے،ترکی کی طرف سے کی گئی فوجی مداخلت سے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے توجہ ہٹانے کا موجب بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ترک یلغار سے خطے میں لڑائیوں کا میدان کھلے گا۔ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

The post ترکی کا شام میں کردووں کے خلاف بڑے زمینی حملے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30SOl9A
via IFTTT

No comments:

Post a Comment