فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, October 1, 2019

غریبوں پر خرچ کرنے کے لیے صدر کے بیٹے کی بیش قیمت گاڑیاں نیلام

Switzerland

برن : سوٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں حال ہی میں وسطی افریقی ملک استوائی گنی کی عوام سے مبینہ طور پر لوٹی گئی دولٹ سے خریدی گئی 50 بیش قیمت گاڑیاں نیلام کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں ہونے والی اس انوکھی نیلامی، جس میں وسطی افریقی ملک استوائی گنی کے نائب صدر کے زیر استعمال 50 بیش قیمت گاڑیوں کی نیلامی کی گئی ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصّہ استوائی گنی کے غریب عوام کی فلاح و بہود کےلیے خرچ کی جا ئے گی۔

جینوا میں نیلا م ہونے والی انتہائی لگژری گاڑیوں میں فراری، لیمبورگینی، رولز رائس اور بوگاٹی سمیت مختلف کمپنیوں کی گاڑیاں شامل تھیں جو استوائی گنی کے صدر ٹیوڈورو اوبی آنگ نوئیما کے بیٹے ٹیوڈورن کی ملکیت تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹیوڈورن کو سوٹزرلینڈ میں پہلے ہی منی لانڈرنگ اور عوامی رقم میں خرد برد و غلط استعمال کی تحقیقات کا سامنا تھا تاہم یہ تحقیقات اس وقت روک دی گئیں جب ٹیوڈورن نے اپنی 50 بیش قیمت گاڑیوں کو نیلام کرکے اس سے حاصل ہونے والی بڑی رقم کو اپنے ملک کی غریب عوام کی بہتری کےلیے خرچ کرنے کا اعلان کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2017 میں ایک فرانسیسی عدالت میں بھی ٹیوڈورن کو مالی بدعنوانی کے الزامات میں 3 برس قید کی معطل سزا ہوچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نائب صدر کی گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی کل رقم 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (تقریباً 4ارب 22 کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد )ہے جس میں سے 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر(تقریباً3 ارب 59 کروڑ 58 لاکھسے زائد پاکستانی روپے) استوائی گنی کے عوام کی بہتری کےلیے جاری سماجی و ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ 2014 ماڈل کی لیمبورگینی وینینوروڈسٹر 83 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی جو اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی نیلام ہونے والی لیمبورگینی کار ہےجسے لیمبورگینی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ برطانوی کارساز کمپنی مکلیرن کی ’پی1 کوپے‘ 11 لاکھ ڈالر ، فراری کمپنی کی نایاب کار ’لافراری‘ 22 لاکھ امریکی ڈالر جبکہ نایاب کار ’کونگ زگ ون‘ 46 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی۔

خیال رہے کہ کمپنی نے کونگ زگ ون ماڈل کی صرف 7 گاڑیاں ہی تیار کی تھیں۔

The post غریبوں پر خرچ کرنے کے لیے صدر کے بیٹے کی بیش قیمت گاڑیاں نیلام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2om6a3o
via IFTTT

No comments:

Post a Comment