فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, October 6, 2019

گھروں میں مرغیاں پالنے کے لیے وزیراعظم نے آسان قرضوں‌ کی فراہمی کا پروگرام بنایا ہے، معاونِ خصوصی

سیالکوٹ: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے بڑی قربانیاں دیں، وزیراعظم عمران خان قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، گھروں میں مرغیاں پالنے کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی کا پروگرام تیار کیا ہے۔

سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں نادار افراد مسائل سے دو چار ہیں،وزیراعظم غریبوں کے دکھوں کا مداوا کرنےکے لیے پرعزم ہیں،انصاف صحت کارڈسیالکوٹ میں سماجی انقلاب برپاکرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ  عمران خان قوم کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں، وہ عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، حکومت نے صحت کارڈ کا پروگرام متعارف کرایا جس سے آئندہ دو سالوں میں ڈیڑھ کروڑ پاکستانی مستفید ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک سےغربت کاخاتمہ چاہتے ہیں، ہم ایسی پالیسیاں بنارہےہیں جوپسےطبقےکے کام آئیں، ہیلتھ کارڈبھی اسی سوچ کی عکاسی ہے،وزیراعظم عوام کوکبھی مایوس نہیں کریں گے۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عوام کےلئےکچھ کرناچاہتےہیں، بحیثیت قوم آپ لوگوں نےبڑی قربانیاں دی ہیں، آپ لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ عمران خان کبھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، گھروں میں مرغیاں پالنے کے لیے وزیراعظم نے آسان قرضے کا پروگرام تیار کرلیا۔

 

The post گھروں میں مرغیاں پالنے کے لیے وزیراعظم نے آسان قرضوں‌ کی فراہمی کا پروگرام بنایا ہے، معاونِ خصوصی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2AKrG4M
via IFTTT

No comments:

Post a Comment