فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, October 5, 2019

مولانا فضل الرحمان کی تحریک غیر قانونی، غیراخلاقی اور غیرسیاسی ہے ، فوادچوہدری

Fawad Chaudhry

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جواصلاحات لاناچاہ رہےہیں اس سے ان سیاسی رہنماؤں کی سیاست کو خطرہ ہے، ان کی تحریک غیرقانونی، غیر اخلاقی اور غیر سیاسی ہے، اسلام آباد پر حملے کی اجازت کس طرح دی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مدارس کا جو نظام چل رہا ہے، اس سے بچے مرکزی دھارے میں نہیں آسکتے، ہم جواصلاحات لاناچاہ رہےہیں اس سے سیاسی رہنماؤں کی سیاست کو خطرہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مدارس کےبچوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتےہیں، ان کے احتجاج میں افراد دیکھیں تو ایک طرح کے لباس پہنے لوگ ہوتےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد پر حملے کی اجازت کس طرح دی جاسکتی ہے، جلسہ اور جلوس کرنے کی ہر پارٹی کواجازت ہے لیکن لاؤلشکر بنانے کی اجازت نہیں، ان کی تحریک غیرقانونی، غیر اخلاقی اور غیر سیاسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ ان لوگوں نے 20کروڑ روپے جمع کیے ہیں، ان کے ساتھ عوام شامل ہی نہیں، اسے سیاسی کہنا غلط ہے، ان کے لیے پاکستان کے آئین اور قانون کی کوئی حیثیت نہیں۔

مزید پڑھیں : فضل الرحمان اور تحریک لبیک وغیرہ کے لیڈر بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے مزید کہا پارلیمان کی 1100سے زائد نشستیں ہیں یہ صرف 50 ،60 امیدوار کھڑے کرتے ہیں ، ہمارا مؤقف ہے کہ یہ مدارس کے بچوں کو استعمال نہ کریں۔

اس سے قبل وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی مارچ کے حوالے سے کہا تھا کہ مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے، بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا، سیاست میں ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایاگیا، فضل الرحمان، لبیک تحریک وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈران بچوں کواپنی سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

The post مولانا فضل الرحمان کی تحریک غیر قانونی، غیراخلاقی اور غیرسیاسی ہے ، فوادچوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31MRtoJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment