فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, October 5, 2019

راولپنڈی : اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، شہری اور تاجر حلقوں میں تشویش

اسٹریٹ کرائمز

راولپنڈی: ملک بھر میں اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، راولپنڈی میں 24 گھنٹے میں کار، موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی و رہزنی کی 19 وارداتیں رونما ہوچکی ہیں جس کے باعث شہری اور تاجر حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے جڑواں شہر روالپنڈی میں لٹیروں کا راج عروج پر ہے، لٹیرے رات ہی نہیں، دن دہاڑے بھی وارداتیں کر کے آرام سے نکل جاتے ہیں، جرائم کے اعداد و شمار نے روالپنڈی کےشہریوں اور تاجروں میں تشویش پیدا کردی ہے۔

راولپنڈی میں ڈاکو راج کے باعث آئے دن دکانیں لٹتی ہیں تو کہیں کسی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہو تی ہے، کہیں راہ چلتے شہری موبائل فون سے محروم ہو جاتا ہے، تو کہیں کسی کی گاڑی چِھن جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روالپنڈی میں ایوب پارک کے قریب مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے برطانیہ سے لوٹنے والا شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی استپال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکو زخمی شہری اشتیاق سے 700 پاؤنڈ لوٹ کر فرار ہوئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق 61 سالہ استیاق اپنے بیٹے کے ہمراہ ایئرپورٹ سے جہلم جارہے تھے۔

The post راولپنڈی : اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، شہری اور تاجر حلقوں میں تشویش appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31WyQPy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment